ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کامیاب اور اچھا انسان بننے کے لئے اصلیت شناس ہوناضروری: جنرل ضمیر الدین شاہ

کامیاب اور اچھا انسان بننے کے لئے اصلیت شناس ہوناضروری: جنرل ضمیر الدین شاہ

Mon, 15 May 2017 23:25:09    S.O. News Service

علی گڑھ،15/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ ترسیلِ عامّہ میں آج وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ) نے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔ یہ نیا بلاک چار کلاس روم پر مشتمل ہے۔اس موقعہ پر وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشی کا موقعہ ہے کہ شعبہ ترسیلِ عامّہ میں آج ایک نئے بلاک کا اضافہ ہورہا ہے جو جدید سہولیات پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کامیاب ہونے کے لئے اچھے خواب دیکھنا چاہئے اور ان خوابوں کو پورا کرنے کے لئے عملی طورپرتدبیرکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہاں کے طلبأ خوب ترقی کریں۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ایک کامیاب اور اچھا انسان بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں اصلیت شناس ہونا چاہئے کیونکہ حقیقت ہمارے دماغ میں رہتی ہے۔اس موقعہ پر شعبہ ترسیلِ عامّہ کے ذریعہ وائس چانسلر کی پانچ سالہ کارکردگی کو ایک ویڈیوکے ذریعہ پیش کیا گیا۔اس پروگرام میں شعبہ کی سربراہ پروفیسر آفرینہ رضوی، پروفیسر این اے کے درانی،، پروفیسر شافع قدوائی،ڈاکٹر پتامیش پردھان، ڈاکٹر جی کے ساہو، پروفیسر عاصم صدیقی، پروفیسر محمد سجاد،پروفیسر اجے بساریہ،اسسٹنٹ پی آر او مسٹر ذیشان احمد اور بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرس موجود تھے۔


 


Share: